رسائی کے لنکس

کراچی: لیاری میں کشیدگی جاری، مزید دو ہلاکتیں


لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں پیر کو فائرنگ اور دستی بم حملوں میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

لیاری میں جاری کشیدگی تیسرے روز بھی تھم نہ سکی۔ دہشت گردوں کی جانب سے لیاری کے مختلف علاقوں ہنگور آباد، پھول پتی لین، احمد شاہ بخاری اور آگرہ تاج کالونی میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے گولیوں کی گھن گھرج کے ساتھ ساتھ 10 دستی بم حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

تین روز سے جاری کشیدگی کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور کاروبار زندگی معطل ہے۔

لیاری کے کشیدہ حالات کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ "دہشت گرد پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کر رہے ہیں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے علاقے میں امن قائم کیا جائے"۔
XS
SM
MD
LG