رسائی کے لنکس

کراچی فائرنگ، 10 افراد ہلاک


پولیس ذرائع کے مطابق، گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے ہوٹل کے باہر بیٹھے مدرسے کے طالب علموں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس سے دو افراد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہوئے

بدھ کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ڈاکٹر اور مدرسے کے طالب علموں سمیت دیگر شہری شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نا معلوم افراد نے ہوٹل کے باہر بیٹھے مدرسے کے طالبعلموں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس سے دو طالبعلم موقع پر ہی ہلاک ہوئے؛ جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد، اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور احتجاجاً ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردئے؛ جس کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا۔


دوسری جانب، گلستان جوہر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے، حیدر رضا نامی ایک ڈاکٹر کو ہلاک کر دیا۔

امن و امان کو اپنے ہاتھ میں لینے کا یہ سلسلہ پورے دن جاری رہا۔

کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، کھڈا مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ، پرانا حاجی کیمپ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوئے
۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین گلستان جوہر میں ڈاکٹر حیدر کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سزادی جائے۔

دوسری جانب، جعفریہ الائنس اور پاکستان شیعہ علما کونسل نے حملے کی مذمت کی ہے۔

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود، شہر کے حالات کشیدگی کا شکار ہیں۔
XS
SM
MD
LG