رسائی کے لنکس

شانگلہ: سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، دو افراد ہلاک


پولیس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کے درمیان تصادم کا یہ واقعہ جٹکول نامی قصبے میں پیش آیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی ضلع شانگلہ میں دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کے درمیان تصادم کا یہ واقعہ جٹکول نامی قصبے میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابتدا میں ہاتھا پائی کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

پولیس کی مداخلت کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے لیکن علاقے میں بدستور کشیدگی پائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG