رسائی کے لنکس

امریکہ: ڈیلاس پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک


شوٹنگ کے واقع کے سات گھنٹے بعد، ڈیلاس پولیس کے ایک ترجمان نے محکمے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام پوسٹ کیا کہ ’مشتبہ شخص گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا‘

ٹیکساس کے حکام کا کہنا ہے کہ بکتربند میں سوار ایک مسلح شخص نے ڈیلاس میں پولیس ہیڈکوارٹر پر فائر کھولا، جس کے باعث دفتر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور پولیس کی گاڑیوں کو گولیاں لگیں، جس پر پولیس نے اُن کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر گولیوں برسائیں، جب کہ ایک اہل کار نے نشانہ لے کر حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

ہفتے کی علی الصبح ڈیلاس کے مضافات میں پولیس نے اس بکتربند گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

گولیوں کے تبادلے کے بعد تین گھنٹوں تک تعطل رہا، جب کہ ایک نشانہ باز نےانجن کو ناکارہ بنانے کے لیے گاڑی پر گولی چلائی۔
ڈیلاس کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ جوں ہی گولی چلانے والے کا پتا لگا، چند منٹوں کے اندر اندر ایک نشانچی نے گاڑی کی ’ونڈو شیلڈ‘ پر فائر کھولا۔

شوٹنگ کے واقع کے سات گھنٹے بعد، ڈیلاس پولیس کے ایک ترجمان نے محکمے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام پوسٹ کیا کہ مشتبہ شخص گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔
اُنھوں نے کہا کہ طبی تفتیش ہونے تک اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG