رسائی کے لنکس

پاکستان: پہلی نجی فضائی ایمبولینس سروس کا آغاز


پاکستان کی پہلی فضائی ایمبولینس سروس

پاکستان کی پہلی فضائی ایمبولینس سروس

پاکستان کی پہلی نجی فضائی ایمبولینس سروس میں جدید آلات اور اعلی تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہو گا جو مریض مسافروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کر سکے گا۔

پاکستان میں جہاں کئی حادثات، آفات اور دہشت گردی کے واقعات میں مختلف امدادی اداروں کی جانب سے زمینی ایمبولینس سروس 24 گھنٹے طبی امداد کی فراہمی کے لیے چوکس رہتی ہے وہیں اب فضا میں بھی ایمبولینس سروس دستیاب ہو سکے گی۔

پاکستان کی نجی ایئر لائن کمپنی کی جانب سے پہلی نجی فضائی ایمبولینس سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ ایمبولینس سروس نجی کمپنی ’’پرنسلے جیٹ‘‘ نے متعارف کروائی ہے۔

پاکستان کی پہلی فضائی ایمبولینس سروس میں جدید ترین آلات اور اعلٰی تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہو گا جو فضائی سفر میں دل کی بیماری، سانس اور فضائی حادثے میں جھلس جانے والے مسافروں کو فوری اور بر وقت طبی امداد فراہم کرے گا۔

جب کہ اس کے ذریعے مریض مسافروں کو قریبی اسپتال بھی منتقل کیا جا سکے گا۔ اس سروس کے لیے جدید ترین ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے پہلی فضائی ایمبولینس سروس کا آغاز کراچی شہر کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں پاکستان کے مختلف شہروں میں اس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG