رسائی کے لنکس

مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ


مصر کی پارلیمان میں 568 نشستیں ہیں جن میں 448 ووٹ کے ذریعے جب کہ 120 خواتین، نوجوان اور مسیحیوں کے لیے مخصوص ہیں۔

مصر میں ایک طویل انتظار کے بعد اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جنہیں ملک میں جمہوریت بحال کرنے کی طرف پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے لیکن ناقدین اس ضمن میں شک و شبہات کا اظہار ظاہر کر رہے ہیں۔

جون 2012ء میں ایک عدالتی حکم پر پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی تھی جس کے بعد سے ملک میں پارلیمانی انتخاب نہیں ہو سکے ہیں۔

2013ء میں فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے پہلے جمہوری منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر دیا اور بعد ازاں صدارتی انتخاب کے ذریعے اقتدار پر براجمان ہوئے۔

السیسی نے پارلیمانی انتخابات کو جمہوریت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

مصر کی پارلیمان میں 568 نشستیں ہیں جن میں 448 ووٹ کے ذریعے جب کہ 120 خواتین، نوجوان اور مسیحیوں کے لیے مخصوص ہیں۔

انتخابات کا دوسرا مرحلہ ایک ماہ بعد ہوگا۔

ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر اور ذرائع ابلاغ میں اتوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کی تعداد 2012ء کے انتخابات کے مقابلے میں خاصی کم دکھائی اور بتائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG