رسائی کے لنکس

مودی کا دورہ، ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ


ہندؤں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سوا سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے دبئی جانا پڑتا تھا، جہاں دو مندر اور ایک گوردوارہ موجود ہے۔۔۔امارات میں 26 لاکھ سے زائد بھارتی شہری رہائش پذیر ہیں جو یا تو کاروبار سے منسلک ہیں یا پھر مختلف کمپنیوں میں ملازم ہیں

متحدہ عرب امارات نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورے کے دوران ابو ظہبی میں ہندؤں کے پہلے مندر کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی ہے۔

اس بات کا اعلان امارات کے محکمہٴبلدیات کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 26 لاکھ سے زائد بھارتی شہری رہائش پذیر ہیں جو یا تو کاروبار سے منسلک ہیں یا پھر مختلف کمپنیوں میں ملازم ہیں۔

ان کے لئے دبئی میں تو دو مندر موجود تھے، لیکن ابو ظہبی میں کوئی بھی مندر نہیں تھا، جس کے لئے ہندو کمیونٹی طویل عرصے سے زمین کی الاٹمنٹ کی کوششیں کر رہی تھی۔

ان ہندؤں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سوا سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے دبئی جانا پڑتا تھا، جہاں دو مندر اور ایک گوردوارہ موجود ہے۔

ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین کی فراہمی ایسے وقت کی گئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ہیں، جنھوں نے یو اے ای حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہابو ظہبی میں مندر کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ یہ ان کا ایک نمایاں قدم ہے۔‘

بھارت متحدہ عرب امارات کا ایک بڑا پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ کر 60 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اس ملک میں کام کرنے والے بھارتی باشندے ہر سال 13 ارب ڈالر زر مبادلہ امارات سے اپنے ملک بھیجتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG