رسائی کے لنکس

پشاور: فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک


فائل

فائل

حکام کے مطابق واقعہ پیر کی رات پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ پیر کی رات پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب گھات لگائے ہوئے مسلح ملزمان نے موبائل پر گولیاں برسادیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع ہر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دو راہگیر زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ اطلاعات ہیں واقعے کے بعد کہ زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی ایک ایمبولینس پر بھی ملزمان نے فائرنگ کی۔
XS
SM
MD
LG