رسائی کے لنکس

مشی گن ویگن حادثے میں پانچ سائیکل سوار ہلاک


문재인 한국 대통령이 바티칸 성베드로성당에서 피에트로 파롤린 국무원장이 집전하는 '한반도 평화' 특별미사에 참석해 기념연설을 하고 있다. 문재인 대통령은 “교황의 기도는 한반도에서 대립과 반목을 청산하고 평화와 안정의 길로 나아가는 데 있어 나침반과 같은 역할을 하고 있다”며 교황청의 지속적인 관심과 지지를 요청했다.
문재인 한국 대통령이 바티칸 성베드로성당에서 피에트로 파롤린 국무원장이 집전하는 '한반도 평화' 특별미사에 참석해 기념연설을 하고 있다. 문재인 대통령은 “교황의 기도는 한반도에서 대립과 반목을 청산하고 평화와 안정의 길로 나아가는 데 있어 나침반과 같은 역할을 하고 있다”며 교황청의 지속적인 관심과 지지를 요청했다.

ابھی یہ واضح نہیں کہ سائیکل سواروں کا تعلق کہاں سے تھا اور ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ جنوب مغربی ریاست مشی گن میں اس وقت پانچ سائیکل سوار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جب ایک پک اپ ویگن سائیکل سواروں کے گروپ میں جا گھسی۔

یہ حادثہ مشی گن کے ایک دیہاتی قصبے کلامازو میں پیر کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ کلامازو کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر جیفری ایس گیٹنگ کے مطابق پچاس سالہ ویگن ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پانچ سائیکل سوار موقعے پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار کو اسپتال لے جایا گیا۔ گیٹنگ کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو اطلاع دیے جانے سے قبل ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سائیکل سوار کی حالت نازک ہے جبکہ ایک اور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دیگر زخمیوں کی حالت کی ابھی کوئی واضح اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ویگن کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا مگر بعد میں جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ سائیکل سواروں کا تعلق کہاں سے تھا اور ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا۔

XS
SM
MD
LG