رسائی کے لنکس

کراچی: پانچ تشدد زدہ لاشیں برآمد


موچکو سے ملنے والی پانچوں افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی اور اُنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کو موچکو کے علاقے سے 5 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق موچکو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں جھاڑیوں سے پانچ افراد کی یہ لاشیں ملیں، جنھیں شدید جسمانی تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پھینک دیا گیا۔

موچکو سے ملنے والی پانچوں افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی اور اُنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے موچکو کے علاقے ہی سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں ایک سال کے عرصے سے زائد سے جاری ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کے باوجود شہر بھر میں پرتشدد واقعات اور قتل کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں 128 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG