رسائی کے لنکس

اٹلی کی فلاویا یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب


فائنل میں مدمقابل دونوں کھلاڑی بچپن کی سہلیاں ہیں۔

فائنل میں مدمقابل دونوں کھلاڑی بچپن کی سہلیاں ہیں۔

فلاویا کی عمر 33 سال اور چھ ماہ ہے اور وہ گرینڈ سلام کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں یہ ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے خواتین فائنل میں اپنی ہم وطن روبرٹا ونچی کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلام اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی اس کھیل سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انھوں نے لگاتار دو سیٹس میں سات چھ اور چھ دو سے اپنی حریف کھلاڑی کو شکست دی۔

فلاویا کی عمر 33 سال اور چھ ماہ ہے اور وہ گرینڈ سلام کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں یہ ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

میچ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوچ چکی تھیں کہ انھیں فاتح انداز میں ٹینس کو خیرباد کہنا ہے۔

مدمقابل آنے والی دونوں کھلاڑی پہلی بار گرینڈ سلام کے فائنل تک پہنچی تھیں۔ روبرٹا نے سیمی فائنل میں ٹینس کی عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا تھا۔

روبرٹا کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن فلاویا نے بہتر کھیل پیش کیا اور وہ ان کے لیے بہت خوش ہیں۔

XS
SM
MD
LG