رسائی کے لنکس

فِلنٹ شہر کو آلودہ پانی کی فراہمی، ذمہ داروں کے لیے سزا کا مطالبہ


گورنر رک سنائڈر
گورنر رک سنائڈر

اس معاملے پر مشی گن کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، جن میں لوگوں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ میئر کیرن ویور نے ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کو بتایا کہ چھان بین کے نتیجے میں یہ بات طے ہے کہ صنعتی فضلا ملنے کے باعث دریا کا پانی آلودہ ہوا

رونی ڈنکن

سیلاب، پانی میں صنعتی کچرے کی آلودگی یا کسی زہریلے عنصر کی آمیزش اب کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ، جیسا کہ بشمول پاکستان، ہم جنوب ایشیائی ملکوں میں آئے دِن خبروں میں پڑھتے رہتے ہیں۔

یہاں امریکہ میں فِلنٹ کا شہر اِن دِنوں خبروں میں ہے، جو ریاست مشی گن میں واقع ہے ۔۔۔ کارسازی کی شہرت کی وجہ سے نہیں، بلکہ اِس بنا پر کہ ڈئٹرائٹ دریا کا پانی آلودگی کا شکار ہوگیا ہے اور پینے کے قابل نہیں رہا۔ فلنٹ شہر کے مکینوں کے لیے اس دریا کا پانی بنیادی وسیلہ تھا۔ سرکاری تفتیش سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دریا کے پانی میں سیسے کے ذرات ملنے کے نتیجے میں پانی آلودہ ہوگیا تھا۔

Flint's newly-elected Mayor, Dr. Karen Weaver
Flint's newly-elected Mayor, Dr. Karen Weaver

پچھلے 12 ماہ سے ذرائع ابلاغ میں گاہے بہ گاہے اِس قسم کا اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے، جس پر تفتیش کے بعد اِس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کے جست اور سیسے کے عنصر کی آمیزش کے نتیجے میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، جسے بند کر دیا گیا ہے، اور نعم البدل کے طور پر، پینے کے لیے ڈئٹرائٹ دریا کی جگہ فلنٹ دریا کا پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ریاست مِشیگن کے شہر، فِلنٹ اور ساتھ ہی، ڈیٹرائٹ جنرل موٹرز اور بیوک کاروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، جہاں کاروں کے کارخانوں کی بڑی تنصیبات ہیں۔

مشی گن کے گورنر، رِک سنائڈر نے اِس سال چھ جنوری کو ہنگامی حالات کا اعلان کیا؛ جب کہ فلنٹ کی نو منتخب میئر، ڈاکٹر کیرن ویور نے کہا ہے کہ فلنٹ کے لیے، جس کی آبادی نو لاکھ ہے، صاف پانی کی رسد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس معاملے پر مشی گن کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، جن میں لوگوں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میئر کیرن ویور نے ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کو بتایا کہ چھان بین کے نتیجے میں یہ بات طے ہے کہ صنعتی فضلا ملنے کے باعث دریا کا پانی آلودہ ہوا۔

اُنھوں نے کہا کہ فلنٹ کے شہر کو پہلی بار آلودگی کا مسئلہ درپیش آیا ہے، جس کا مداوا کیا جانا ضروری ہے۔ یہ وسط امریکی خطہ معاشی ترقی کی علامت رہا ہے۔

Flint city: Protesters waving banners
Flint city: Protesters waving banners

طبی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہٴ صحت نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے لوگوں کو پانی سے متعلق بروقت آگاہی دی ہے۔

علاقے میں کافی مسلمان آباد ہیں۔

ڈاکٹر مونا حنا عطشہ نے اردو سروس کو بتایا کہ پانی کی آلودگی کی شکایت کے باعث، نو مولود بچوں سے لے کر چھ برس تک کی عمر کے بچوں کو خطرہ لاحق تھا۔ بقول اُن کے، بروقت چوکنہ نہ ہوتے تو اس سے بہت نقصان ہو سکتا تھا۔

ادھر، ایک سرگرم سماجی کارکن، آرتھر ووڈسن نے محکمہٴ انصاف میں درخواست دائر کی ہے جس میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے کہا گیا ہے۔ بقول اُن، ’یہ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا ملنی چاہیئے‘۔

ہنگامی حالات نافذ ہونے کے بعد، قومی رضاکاروں نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام صارفین کو صاف اور صحت بخش پانی دستیاب ہو، جس کے لیے دن رات کوششیں کی گئی ہیں۔

اِس صدی کے آغاز پر فلنٹ امریکہ کی کارسازی سے متعلق بڑے اداروں کی تنصیبات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں پر رہا ہے۔ اِسے ’دی وہیکل سٹی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں جنرل موٹرز اور بیوک کے کارخانے ہیں۔ ساتھ ہی، یہ سرسبز و شاداب خطہ ہے۔ تاہم، بے روزگاری اور جرائم کے واقعات کبھی کبھار دھیان اپنی جانب مرکوز کراتے ہیں۔

مشی گن کی سرحد کینیڈا کے ساتھ ملتی ہے، جس علاقے میں شدید بارشیں ہوتی ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG