رسائی کے لنکس

ٹیکساس میں بارش کی شدت میں کمی، دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال


مویشیوں کو سیلابی پانے سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مویشیوں کو سیلابی پانے سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیکساس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہونے والی شدید بارشوں میں تو کچھ کمی ہوئی ہے لیکن سیلاب یہاں کے لیے تاحال ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

قومی موسمیاتی سروس کے مطابق اتوار کی صبح تک لوزیانا اور میسسپی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ہیوسٹن کے جنوب میں واقع ٹیکساس کے علاقے روشرون میں اتوار کو دریائے کے بہاؤ میں کمی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہاں سیلاب میں بتدریج کمی ہوسکے گی۔

دریائے برازوس میں ہفتہ کو خطرے کی حد سے بھی ساڑھے نو فٹ اوپر تک پانی کا بہاؤ رہا جو اتوار کی صبح کم ہونا شروع ہو گیا تھا۔

میری لینڈ میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے عہدیدار ڈینیئل پیٹرسن نے خبررساں ادارے "روئٹرز" کو بتایا کہ ہفتہ کو لوزیانا میں بھی کچھ علاقوں میں سیلاب آیا جب کہ آئندہ ہفتے کے لیے فلوریڈا میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

ٹیکساس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے تیس سے زائد کاؤنٹیز کو آفت سے متاثرہ قرار دیا ہے۔

سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر متاثر ہوئے جب کہ ہزاروں گھروں سے لوگوں کو منتقل بھی ہونا پڑا۔

گزشتہ جمعرات کو ٹیکساس میں ہی واقع فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں ایک گاڑی ندی میں طغیانی کی زد میں آگئی تھی جس سے نو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ فوجی اپنی معمول کی مشقوں میں مصروف تھے کہ اس حادثے کا شکار ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG