رسائی کے لنکس

کینیڈا: مغربی صوبے البرٹا میں شدید سیلاب سے دو ہلاک


کینیڈا کے صوبے البرٹا میں پچھلے دو روز میں 100ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے بَو اور ایلبو دریاؤں میں پانی کی سطح زیادہ ہونے کا نتیجہ سیلاب کی صورت میں نکلا۔

کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں شدید سیلاب سے دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جانا پڑا۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی کیلگری شہر میں مچائی جہاں کم از کم ایک لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر جانا پڑا۔ سیلاب کی وجہ سے سٹی سنٹر، گھر اور کاروباری دفاتر پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ شہر کی بیشتر سڑکوں اور پلوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں پچھلے دو روز میں 100 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے بَو اور ایلبو دریاؤں میں پانی کی سطح زیادہ ہونے کا نتیجہ سیلاب کی صورت میں نکلا۔

کینیڈا کے وزیر ِ اعظم سٹیفن ہارپر نے جمعے کے روز البرٹا کا دورہ کیا اور یہ یقین دلایا کہ حکومت امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی۔
XS
SM
MD
LG