رسائی کے لنکس

فلوریڈا شوٹنگ، دو ہلاک ایک زخمی: پولیس ذرائع


فائل
فائل

پولیس کے مطابق، مسلح شخص جیبوں میں گولہ بارود بھر کر ملبورن اسکوائر مال پہنچا۔ اُس وقت صبح کے ساڑھے نو بجے تھے اور اسٹور ابھی کھل رہا تھا۔ مبینہ طور پر، یہ مسلح شخص اپنی بیوی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، جو زخمی ہیں، لیکن اُن کی جان بچ گئی ہے

فلوریڈا کے شہر ملبورن میں ہفتے کی صبح ایک مسلح شخص نے ’ملبورن اسکوائر مال‘ کے اندر گولیاں چلادیں، جس سے دو افراد موقعے پر ہلاک ہوئے، جب کہ اُن کی بیوی زخمی ہوئیں۔

ملبورن پولیس کے اہل کار، کمانڈر ونس پائرس نے بتایا ہے کہ گارشیا کی 33 برس کی بیوی، اِدا، جنھیں گولیاں لگی تھیں، اُنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُن کے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر گارشیا اپنی بیوی کو ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، بعدازاں، 57 برس کے، ہوزے گارشیا روڈرگز نے ’پام بے‘ کے علاقے میں، بظاہر خود پر گولی چلا دی، اور زخمی ہونے کے بعد چل بسا۔

وہ جیبوں میں گولہ بارود بھر کر ملبورن اسکوائر مال پہنچا۔ اُس وقت صبح کے ساڑھے نو بجے تھے اور اسٹور ابھی کھل رہا تھا۔ مبینہ طور پر، یہ مسلح شخص اپنی بیوی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق، جب اہل کار وہاں پہنچے تو گولیوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔

پائرس نے بتایا اہل کاروں نے اسٹور سے لوگوں کو نکالا، اور ملازمین کی مدد کی جنھوں نے گولیوں کی آواز سننے کے بعد، کلوزٹس کو تالے لگا دیے۔

پولیس کے مطابق، جائے واردات سے تین بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔ پائرس کے مطابق، جب اہل کاروں کو دو لاشیں ملیں، جن میں سے، مبینہ طور پر گارشیا کی جیبیں گولہ بارود سے بھری ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق، یہ واقع گھریلو رنجش کی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG