رسائی کے لنکس

رونالڈو اور دو غیر ملکی فٹ بالر پاکستان آئیں گے


منتظمیں کے بقول، ''ہم نے فٹ بال کو پاکستان میں پروموٹ کرنے کا عزم کیا ہے اور ان اسٹارز کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے, جبکہ ہمارے ارادے فٹ بال کے کھیل کو گھر گھر متعارف کرانے کے ہیں''

برازیلین اسٹار فٹ بالر رونالڈو کے بعد اب دو اور غیر ملکی فٹ بالروں نے رواں سال جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ہیں انگلینڈ کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز اور گھانا سے تعلق رکھنے والے نیدرلینڈ کے کھلاڑی جارج بوٹنگ۔ یہ تینوں نامور کلھلاڑی پاکستانی فٹبالروں کےساتھ نمائشی میچ کھیلیں گے۔

انہیں پاکستانی کمپنی ’ لیژر لیگز ‘نے باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسحاق شاہ نے وائس آف امریکہ سمیت دیگر میڈیا نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان فٹ بالرز کی آمد پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

اسحاق شاہ کا کہنا تھا کہ ''ہم نے فٹ بال کو پاکستان میں پروموٹ کرنے کا عزم کیا ہے اور ان اسٹارز کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے, جبکہ ہمارے ارادے فٹ بال کے کھیل کو گھر گھر متعارف کرانے کے ہیں''۔

XS
SM
MD
LG