رسائی کے لنکس

دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین: آنگلا اول، ہیلری دوئم


جرمن چانسلر آنگلا مرخل پانچویں بار سر فہرست، جبکہ دوسرا نمبر سابق امریکی وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور تیسرے نمبر پر بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس ہیں، جبکہ امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا نمبر ٹاپ ٹین پر ہے

حال ہی میں امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فوربز کی فہرست میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی طاقتور خواتین کے نام شامل ہیں۔

فوربز کی فہرست کے مطابق، جرمن چانسلر آنگلا مرخل اس بار بھی دنیا کی تمام خواتین کو پیچھے چھوڑ کر اس فہرست کے پہلے نمبر پر جگہ بنا چکی ہیں۔ یہ پانچویں بار ہوا ہے کہ آنگلا مرخل فوربز کی طاقتور ترین خواتین میں سرفہرست رہی ہیں۔

جرمن چانسلر آنگلا مرخل کے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سابق امریکی وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا ہے؛ جبکہ تیسرے نمبر پر بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس ہیں۔

فوربز کے مطابق، دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون جینٹ ییلن چیئرمین امریکی فیڈرل ریزرو؛ پانچویں نمبر پر میریبارا، آٹو کمپنی کی چیف ایگزیکٹو؛ جب کہ، آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا نمبر چھٹا ہے۔

امریکی جریدے کی فہرست 2015ء کے مطابق، امریکی ریاست کی خاتون اول مشیل اوبامہ اس فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

دنیا کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی میزبان اوپرا ونفرے فہرست میں بارھوین نمبر پر ہیں، جبکہ مشہور گلوکارہ بیونسے کا اکیسواں، مشہور پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا چونسٹھواں نمبر ہے، جو اس فہرست میں شامل ہیں۔

فوربز کی جانب سے ہر سال 100 طاقتور خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے جسمیں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی سیاستدان، کاروبار سے منسلک خواتین اور مشہور شخصیات سمیت مختلف شعبوں میں کارکردگی نبھانےوالی خواتین کے نام شامل کئےجاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG