رسائی کے لنکس

’غیر ملکی ایجنٹ‘، قانون میں بہتری لانی ہوگی: پیوٹن


اُنھوں نے گذشتہ برس اِس قانون پر دستخط کیے تھے، جِس میں ایسے روسی این جی اوز سے جنھیں بیرون ملک سے رقوم فراہم ہوتی ہیں، ’غیر ملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اِس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اُن کی حکومت کو متنازع قانون میں ’بہتری‘ لانے کی ضرورت ہوگی، جِس کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو لگام دینا ہے۔

پیوٹن نے یہ بیان جمعے کے روز دنیا بھر کے سویلین معاملات کےراہنماؤں سے ہونے والی ایک ملاقات کے بعد جاری کیا۔

مسٹر پیوٹن نے گذشتہ برس جولائی میں اِس قانون پر دستخط کیے تھے، جِس میں ایسے روسی این جی اوز سے جنھیں بیرون ملک سے رقوم فراہم ہوتی ہیں، ’غیر ملکی ایجنٹ‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اِن تنظیموں کی طرف سے شائع اور تقسیم ہونے والا مواد، مثلاً ’بروشرز‘ یا آن لائن لٹریچر پر یہ مہر چسپاں ہوگی، جِس میں درج ہوگا کہ وہ اُن افراد کی طرف سے جاری ہوا ’جو غیر ملکی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں‘۔

مسٹر پیوٹن نے جمعے کے دِن کہا کہ اُن کی حکومت اِس بات کا ’جائزہ لے گی کہ اِس قانون پر کس طرح عمل درآمد ہو‘، اور یہ کہ اِس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، تاکہ اِس سے ’کسی کو کوئی دقت پیش نہ آئے‘۔

اِس سے قبل، روس میں وزیر اعظم کےمعاون، ارکادی ڈووکچ نے ’سول 20سربراہ اجلاس‘ کے دو روزہ اجتماع کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ وہ روسی حکومت کو غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق قانون سازی میں ترامیم کا ایک پیکیج حوالے کرنے اور ایک شہری کی حیثیت سے حمایت فراہم کرنے پر تیار ہے۔
XS
SM
MD
LG