رسائی کے لنکس

ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری اتنی قدرتی کیو محسوس ہوتی ہے


ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری اتنی قدرتی کیو محسوس ہوتی ہے
ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری اتنی قدرتی کیو محسوس ہوتی ہے

ہیلو امریکہ کے اس سیگمینٹ میں پاکستان ٹی وی ڈرامے کی جانی پہچانی شخصیت لیلیٰ زبیری کا امریکی اداکاروں سے پوچھا جانے والا سوال شامل کیا گیا ہے۔ امریکی اداکاروں کے قدرتی محسوس ہونے والے فن سے متاثر لیلیٰ جاننا چاہتی ہیں کہ امریکی اداکار اس فن کی تربیت کہاں لیتے ہیں اور اس فیلڈ میں آنے والوں کے لیئے تربیت کی کیا سہولیات موجود ہیں ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ ایمی برین مین نے کہا کہ اگرچہ امریکہ میں تعلیمی اداروں میں یا فن اداکاری سیکھانے کے مخصوص اداروں میں جاکر اس کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے، ا سکرین اور تھیٹر میں نمایاں نظر آنے والے زیادہ تر اداکاروں نے یہ فن اپنے تھیٹر کے تجربے سے سیکھا ہے۔ ان کے خیال میں تھیٹر اداکاری سیکھانے کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔

ایمی برین مین ہارورڈ یونی ورسٹی سے ٰ تعلیم یافتہ ہیں لیکن یہ تعلیم انہوں نے اداکاری کے فن میں حاصل نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG