رسائی کے لنکس

سنگاپور: دہشت گردی میں معاونت پر بنگلہ دیش کے چار شہریوں پر فرد جرم عائد


سنگاپور کی پولیس (فائل فوٹو)
سنگاپور کی پولیس (فائل فوٹو)

دو دیگر افراد پر تاحال فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو سکی ہے۔

سنگاپور کی ایک عدالت نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو اپنے آبائی وطن میں دہشت گردی کے لیے شدت پسند گروپ داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے پر فرد جرم عائد کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے بنگلہ دیش میں حملوں کی غرض سے اسلحہ خریدنے کے لیے رقم جمع کی تھی۔

انھیں 21 جون کو سزا سنائی جائے گی جو کہ ایسے الزامات میں دس سال تک قید اور تقریباً تین لاکھ 62 ہزار امریکی ڈالر (پانچ لاکھ سنگاپور ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

سنگاپور میں داخلی سکیورٹی ایکٹ کے تحت چھ افراد کو اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو نقض امن کے خطرے کے پیش نظر بغیر مقدمے کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

دو دیگر افراد پر تاحال فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو سکی ہے۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق یہ بنگلہ دیشی سنگاپور میں سمندری اور تعمیراتی شعبوں میں کام کر رہے تھے۔

سنگاپور کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان بنگلہ دیش کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور بنگلہ دیش میں سخت گیر اسلامی ریاست قائم کر کے اسے شام و عراق میں سرگرم داعش کی خلافت میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

XS
SM
MD
LG