رسائی کے لنکس

ٹیکساس: مزید چار فوجیوں کی لاشیں برآمد


فورٹ ہڈ کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل میجر جنرل جان اوبرٹی میڈیا سے بات بات کر رہے ہیں۔ 3 جون
فورٹ ہڈ کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل میجر جنرل جان اوبرٹی میڈیا سے بات بات کر رہے ہیں۔ 3 جون

ہلاک ہونے والے فورٹ ہڈ فوجی بیس میں تربیت مشن پر تھے جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی۔

امریکہ کی فوج نے چار مزید فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے فورٹ ہُڈ میں ایک ندی میں اچانک سیلاب آنے سے لاپتا ہو گئے تھے جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

اس وسیع فوجی بیس میں جمعرات کو ایک ندی میں اچانک سیلابی ریلا آنے سے ایک بڑی فوجی گاڑی الٹ گئی تھی جس کے فوراً بعد ہی پانچ فوجیوں کی لاشیں مل گئی تھیں۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے ہفتے کو فورٹ ہڈ میں نو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس واقعے میں تین فوجی زندہ بچ گئے تھے جن کی حالت مستحکم ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجی بیس میں تربیت مشن پر تھے جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی۔

وزیر دفاع کارٹر نے کہا کہ فوج اس حادثے سے سبق سیکھے گی اور مستقل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ہڈسن سے 320 کلومیٹر فاصلے پر واقع فورٹ ہُڈ میں گزشتہ چند دنوں کے دوران بارشوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ہڈسن اور اس کے اردگرد علاقوں میں اپریل کے وسط میں ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ ہفتے اور اتوار کو شدید موسم اور سیلاب میں بھی کم از کم چار دیگر افراد مارے گئے۔

یکم جون سے سمندری طوفانوں کا موسم شروع ہونے کے بعد حکام مزید ممکنہ سیلابوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG