رسائی کے لنکس

پاکستان: رواں سال میں پولیو کے 4 نئے کیسز


قومی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ، ’شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ شمالی وزیرستان کے علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین کا مہیا نہ ہونے ہے‘۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں چار نئے پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں۔

قومی ادارہ ِصحت کی جانب سے پاکستان میں رواں سال سامنے آنےوالے چار نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق قومی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ شمالی وزیرستان کے علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کا مہیا نہ ہونا ہے ۔

پولیو وائرس کے حملے کا شکار ہونے والی چاروں بچیوں کی عمریں دو سال سے بھی کم ہیں۔


واضح رہے کہ عالمی ادارہ ِصحت کے حالیہ بیان میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کو پولیو وائرس کا 'گڑھ' قراردیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 90٪ پولیو کے کیسز پشاور شہر سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ سال پاکستان بھر سے 91 پولیو کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 83 کا تعلق پشاور سے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر میں انسداد ِپولیو مہم چلائے جانے کے باوجود پاکستان تاحال 'پولیو فری' ملک قرار نہیں دیا جا سکا ہے۔
XS
SM
MD
LG