رسائی کے لنکس

پولیس ذرائع کے مطابق، شاہراہ فیصل پر قائم پولیس کی چوکی پر نامعلوم افراد ایک کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

کراچی میں بدھ کے روز موبائل پولیس پر بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ’شدید زخمی‘ ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، شاہراہ فیصل پر قائم پولیس کی چوکی پر نامعلوم افراد ایک کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی انچارج، سیمی جمالی نے بتایا کہ آج صبح ہونےوالے بم حملے کے 4 زخمی پولیس اہلکار جناح اسپتال لائے گئے تھے۔ بقول اُن کے، ابتدائی طبی امداد کے بعد، کچھ زخمیوں کو گھر واپس روانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب، تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پولیس چوکی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ آتا جا رہا ہے، جس کی وجہ، بقول پولیس اہلک کاروں کے، شہر میں موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف کی جانے والی کاروائیاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG