رسائی کے لنکس

سان فرانسسکو: اسکولوں کے باہر فائرنگ سے چار طلبا زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سان فرانسسکو کے پولیس آفیسر کارلوس مینفریڈی نے کہا کہ "فائرنگ اس وقت ہوئی جب جون جارڈن اسکول فارایکویٹی اور سٹی آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی ہائی اسکول کے طلبا اسکولوں سے باہر آ رہے تھے، یہ (دونوں اسکول) ایک ہی کیمپس میں واقع ہیں۔"

امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں منگل کو ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں چار نو عمر طلبا زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دو اسکولوں کی پارکنگ میں ہوا جسے وہ مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

سان فرانسسکو کے پولیس آفیسر کارلوس مین فریڈی نے کہا کہ "فائرنگ اس وقت ہوئی جب جون جارڈن اسکول فارایکویٹی اور سٹی آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی ہائی اسکول کے طلبا اسکولوں سے باہر آ رہے تھے، یہ (دونوں اسکول) ایک ہی کیمپس میں واقع ہیں۔"

فائرنگ کا نشانہ بننے والے تین طلبا بھاگ کر اسکول کے اندر چلے گئے اور پولیس نے ابتدائی طور پر طلبا کو ہدایت کی کہ وہ اس وقت تک اپنی اپنی جگہ پر ہی رہیں جب تک وہ ہر کمرے کی تلاشی نہیں لے لیتے۔ مین فریڈی نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "فائرنگ کا نشانہ بننی والی ایک لڑکی کے بدن کے بالائی حصے پر زخم آئے جو اس کے لیے خطرناک ہیں۔"

مین فریڈی نے کہا کہ چار مشتبہ مرد جنہوں نے جینز اور ہُڈ پہنے ہوئے تھے موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ تاہم ان کے بارے میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔

سان فرانسسکو کے اسکولوں کی ترجمان کارون سوئی کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والوں نے بظاہر ایک طالبہ کو نشانہ بنایا ہے۔

XS
SM
MD
LG