رسائی کے لنکس

فرانس: نازی ڈیتھ کیمپ کے تحفظ کے لیے 65 لاکھ ڈالر کا عطیہ


فرانس: نازی ڈیتھ کیمپ کے تحفظ کے لیے 65 لاکھ ڈالر کا عطیہ
فرانس: نازی ڈیتھ کیمپ کے تحفظ کے لیے 65 لاکھ ڈالر کا عطیہ

پولینڈ کے اشوٹز برکناؤ میوزیم کے عہدےد اروں کہا ہے کہ فرانس اگلے پانچ سال کے دوران عجائب گھر کو 65 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جسے سابق نازی دور کے ڈیتھ کیمپ کے مقام کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

عجائب گھر کے عہدے داروں نے منگل کو بتایا کہ فرانس کے وزیر اعظم فرانکوس فیلون نے مذکورہ مقام کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بین لاقوامی ادارے کو رقم کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔ اس مقام پر موجود کوٹھڑیوں، گیس چیمبرز اور ہلاک کیے جانے والے افراد کی باقیات کو محفوظ بنانےکا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

1940ء اور 1945ء کے دوران اشوٹز برکناؤ کے اس کیمپ میں تقریباً دس لاکھ افراد ، جن میں مرد، عورتیں اور بچے سبھی شامل تھے، اور ان میں اکثریت یہودیوں کی تھی، گیس چیمبروں میں ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا گیاتھا۔

اس تاریخی مقام کے تحفظ کے لیے کام کرنے والا ادارہ 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اکٹھے کرنا چاہتا ہے۔

فرانس کی جانب سے 65 لاکھ ڈالر کے وعدے کے بعد عجائب گھر کے حکام کو توقع ہے کہ مزید تین کروڑ ڈالر اکھٹے کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

جرمنی، آسٹریا، برطانیہ ، اسرائیل ، امریکہ اور پولینڈ پہلے ہی اس فنڈ کے لیے عطیات دے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG