رسائی کے لنکس

فرانس: سوشلسٹ بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی


انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشلسٹ بلاک کو 577 ارکان کی قومی اسمبلی میں 320 نشستیں حاصل ہوگئی ہیں، جو کہ اکثریتی 289 کے عدد سے کہیں زیادہ ہیں

فرانسیسی صدر فرانسواں ہولاں کی سوشلسٹ پارٹی نے اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشلسٹ بلاک کو 577ارکان کی قومی اسمبلی میں 320نشستیں حاصل ہوگئی ہیں، جو کہ اکثریتی 289 کے عدد سے کہیں زیادہ ہیں۔

سابق صدر نکولا ساکوزی کی قدامت پسند ’یو ایم پی‘ پارٹی کو متوقع طور پر کم از کم 212نشستیں حاصل ہو جائیں گی۔ امیگریشن کے خلاف میرین لے پاں کی نیشنل محاذ پارٹی کو ، جسےانتخاب کے پہلے مرحلےمیں تیسری پوزیشن ملی تھی، کم از کم دو نشستیں حاصل ہوچکی ہیں۔
اتوار کی دو پہر تک 21.4فی صد ووٹ پڑ چکے تھے۔ آٹھ ہفتوں کے اندر یہ فرانس کا چوتھا الیکشن تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متوقع فتح سے مسٹر ہولاں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے وضع کردہ اقدامات اُٹھا سکیں ، جِن کی مدد سے بے روزگاری کا خاتمہ لایا جاسکے اور یورو زون کے ممالک کی سب سے بڑی معیشت کو پھر سے پٹڑی پر ڈال دیا جائے۔


مسٹر ہولان نےچھ مئی کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں قدامت پسند نکولس ساکوزی کو شکست دی تھی۔

یورپی یونین کی معیشتوں کی طرف سےبچت پر زور دینےکی پالیسی کہ جگہ معیشت کی افزائش کو فروغ دینے کی اپنی وضع کردہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے یورپی یونین کے راہنماؤں، خاص طور پر جرمن چانسلر آنگلا مرخیل سے بات چیت پر ذہن مرکوز کرنے کے لیے قانون سازوں کی حمایت کو ضروری سمجھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG