رسائی کے لنکس

فرانس: صدراتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانسوا اولاندا کی برتری


فرانس میں صدراتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈالے گئے ووٹوں کی ابتدائی نتائج کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانسوا اولاندا کو موجودہ صدرنیکولا سارکوزی پر معمولی برتری حاصل ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق فرانسوا اولاندا کو پہلے مرحلے میں 28 فیصد ووٹ ملے جب کہ ان کے مدمقابل سارکوزی کے حق میں 27 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

دوسرے مرحلے میں 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین جائزوں کے مطابق سوشلسٹ رہنما فرانسوا اولاندا کو مسٹر سارکوزی پر نمایاں برتری حاصل ہے۔

صدارتی انتخاب میں 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن کی انتخابی مہم جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔

فرانس کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں برسرِاقتدار صدر کو اپنے مدِ مقابل پر برتری حاصل نہ ہوئی ہو۔ دس امیدواروں میں سے صرف دو دوسرے مرحلے کے لیے کامیاب ہو سکے ہیں۔

صدر سارکوزی2007 میں فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG