رسائی کے لنکس

فرانس: باسک کے چھ مشتبہ کارکن گرفتار


فرانسیسی پولیس کی خصوصی فورس کا اہلکار
فرانسیسی پولیس کی خصوصی فورس کا اہلکار

1960ء کے عشرے میں آزادی کے لیے شروع ہونے والی لڑائی میں اس گروپ نے اب تک 829 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

فرانس میں حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے علیحدگی پسند باسک ’ای ٹی اے‘ کے چھ مشتبہ کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو منگل کو ملک کے تین مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
اکتوبر 2011ء میں ای ٹے اے نے شمالی اسپین اور فرانس سے ملحقہ علاقوں میں آزاد ملک کے حصول کی مسلح کوششوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس نے ہتھیار نہیں پھینکے۔

1960ء کے عشرے میں آزادی کے لیے شروع ہونے والی لڑائی میں اس گروپ نے اب تک 829 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے اس گروپ کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔
XS
SM
MD
LG