رسائی کے لنکس

ہولوکاسٹ سے متعلق نئے انکشافات


ہولوکاسٹ سے متعلق نئے انکشافات
ہولوکاسٹ سے متعلق نئے انکشافات

ہولوکاسٹ سے متعلق ایک مورخ نے ایسے شواہد دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ فرانس کے نازی حمایتی رہنما فیلپ پیٹین (Philippe Petain) نے نازیوں کے مطالبے کے بغیر ہی یہودی مخالف قوانین کو مزید سخت بنایا تھا۔

اس سے پہلے ایسے کوئی براہ راست شواہد موجود نہیں تھے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ فرانس پر نازیوں کے قبضے کے دوران پیٹین نے اپنے طور پر یہودیوں کے خلاف اقدامات کیے۔

لیکن معروف مورخ سرج کلارس فلیڈ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں دریافت ہونے والی دستاویزات میں پیٹین کی لکھائی میں ایسی تحریریں بھی شامل ہیں جن میں یہودیوں سے متعلق پابندیوں میں اضافے کا کہا گیا۔

کلارس فلیڈ کے مطابق نازیوں نے پیٹین سے ان تبدیلیوں کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ اس بات سے مورخ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پیٹین یہودی مخالف خیالات رکھتے تھے۔

پیٹین کو 1944ء میں جنگ کے بعد گرفتار کیاگیا تھا اور انھوں نے اپنی بقیہ زندگی قید میں گزاری ۔ ان کی موت 1951ء میں جیل ہی میں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG