رسائی کے لنکس

پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا نیا سلسلہ

پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا نیا سلسلہ
پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا نیا سلسلہ

فرانس کی سینٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق آئینی مسودے کی منظوری منگل کو دی تھی اور پارلیمان کے ایوان زیریں میں اس کی توثیق بدھ کو کی گئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر سارکوزی نومبر کے وسط تک مسودے پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد اس کو قانون کی حیثیت مل جائے گی۔

فرانس کے صدرنکولا سارکوزی کی مجوزہ پنشن اصلاحات کی پارلیمان سے منظوری کے ایک روز بعد جمعرات کو ملازمت پیشہ افراد کی نمائندہ تنظیموں نے احتجاج کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ احتجاج سے بین الاقوامی پروازوں میں 30 سے 50 فیصد تک کمی کے علاوہ ریل کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے ریٹائرمنٹ کی کم از کم عمر 60 سے 62 برس کرنے کے خلاف احتجاجاً ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

فرانس کی سینٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے سے متعلق آئینی مسودے کی منظوری منگل کو دی تھی اور پارلیمان کے ایوان زیریں میں اس کی توثیق بدھ کو کی گئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر سارکوزی نومبر کے وسط تک مسودے پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد اس کو قانون کی حیثیت مل جائے گی۔

نئے قانون کے تحت مکمل پنشن کا حقداد بننے کے لیے عمر کی شرط 65 برس سے بڑھا کر 67 برس کی جا رہی ہے۔

مجوزہ اصلاحات کے خلاف کئی ہفتوں سے ہڑتالوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس سے نقل و حمل اور تدریس کا نظام متاثر ہونے کے علاوہ ملک میں ایندھن کی فراہمی میں بھی کمی آئی ہے۔

حکام کے مطابق احتجاج کے نتیجے میں ملک کو یومیہ تقریباً 56 کروڑ کے نقصان کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG