رسائی کے لنکس

فرانس: انسداد دہشت گردی کی کارروائی، مشتبہ شخص ہلاک

  • واشنگٹن

فائل

فائل

پیرس، کینس، اسٹراسبرگ اور فرانس کے دیگر مقامات پر مارے گئے چھاپوں میں 10 دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دِن فرانس کےطول و ارض میں پولیس چھاپوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا۔

پولیس نے یہ چھاپے پیرس کے باہر واقع ایک یہودی مارکیٹ پر دستمی بم حملے کی چھان بین کے سلسلے میں مارے۔

اس سے قبل دستی بم حملوں کےسلسلے میں ہونے والے ڈی این اے ٹیسٹ میں پولیس کو اسٹراسبرگ کے مشرقی شہر کے ایک مشتبہ شخص کا پتا چلا، جہاں مشتبہ شخص کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے پر اُس نے پولیس پر فائر کھول دیا، جِس کے نتیجے میں کئی عہدے دار زخمی ہوئے۔ بعد ازاں، اُس مشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا۔

پیرس، کینس، اسٹراسبرگ اور فرانس کے دیگر مقامات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران 10 دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہودی مارکیٹ پر ہونے والا حملہ جس میں ایک شخص زخمی ہوا، مسلمان شدت پسندوں کی کارستانی معلوم ہوتی ہے۔

حملے کے نتیجے میں یہودی برادری کی طرف سے شدید ردِ عمل سامنے آیا، جب کہ اِس سے قبل حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں یہودی نسل کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG