رسائی کے لنکس

پیرس میں فضائی آلودگی میں کمی کا منصوبہ


ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کرایا وصول نہیں کیا جائے گا تاکہ لوگ اپنی گاڑیوں کو گھروں میں چھوڑ کر انہیں استعمال کریں۔

فرانس کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک ہو جانے والے اضافے میں کمی کے لیے انتظامیہ نے ایک نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے جس کے تحت گاڑیوں کو صرف متبادل دنوں میں پیرس کی سڑکوں پر آنے کی اجازت ہو گی۔

نئے منصوبے کے تحت گاڑیاں جن کی لائسنس پلیٹس طاق نمبر پر ختم ہوتی ہیں انہیں صرف پیر کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہو گی جب کہ جفت اعداد والی گاڑیاں منگل کو سڑکوں پر آ سکیں گی۔

بجلی سے چلنے والی اور ہائی برڈ سمیت ایسی گاڑیاں جس میں تین یا تین سے زائد لوگ سوار ہوں وہ اس پابندی سے مستثنا ہوں گی۔

اس مہم کے لیے پیرس اور اس کے گرد و نواح کے 22 علاقوں میں 700 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 1997ء کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ متبادل دنوں میں گاڑیوں کو پیرس کی سڑکوں پر چلانے کی اجازت سے متعلق مہم شروع کی جا رہی ہے۔

فضائی آلودگی کی سطح غیر محفوظ حد تک پہنچنے کے بعد شہری انتظامیہ نے اس مہم کا اعلان کیا۔

ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کرایا وصول نہیں کیا جائے گا تاکہ لوگ اپنی گاڑیوں کو گھروں میں چھوڑ کر انہیں استعمال کریں۔
XS
SM
MD
LG