رسائی کے لنکس

فرانس: صدارتی انتخاب میں سرکوزی کی شکست کا امکان


پیرس
پیرس

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق صدر سرکوزی اور ان کے سوشلسٹ حریف کے درمیان موجود مقبولیت کا فرق کم ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود قوی امکان ہے کہ ہولینڈ اتوار کو اکثریتی ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوجائیں گے

فرانس میں صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ اتوار کو ہورہا ہے جس میں امکان ہے کہ سوشلسٹ امیدوار فرانسس ہولینڈ موجودہ صدر نکولس سرکوزی کو شکست دے دیں گے۔

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق صدر سرکوزی اور ان کے سوشلسٹ حریف کے درمیان موجود مقبولیت کا فرق کم ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود قوی امکان ہے کہ ہولینڈ اتوار کو اکثریتی ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

سرکوزی دوسری بار صدر منتخب ہونے کے لیے انتخاب میں شریک ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ہونے والے انتخاب کے پہلے مرحلے میں ہولینڈ 28 فی صد ووٹ حاصل کرکے پہلےجب کہ سرکوزی 27 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اتوار کو ہونے والی ووٹنگ میں دونوں امیدواران کے درمیان 'ون – ٹو – ون' مقابلہ ہے۔ جمعے کو دونوں امیدواران کی انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔

اپنے پانچ سالہ دورِ صدارت میں صدر سرکوزی کو فرانسیسی معیشت کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی پر بارہا کڑی تنقید کا سامنا کرناپڑا جب کہ مخالفین ان کے طرزِ حکومت سے بھی شاکی رہے۔

فرانس کے قصرِ صدارت 'الیزے پیلس' کے متوقع مکین ہولینڈ ایک سینئر سیاست دان ہیں جنہوں نے کئی برسوں تک فرانس 'سوشلسٹ پارٹی' کی قیادت کی ہے۔ لیکن وہ اس سے قبل کبھی کسی بڑے سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG