رسائی کے لنکس

اثرورسوخ کے غلط استعمال کا الزام، سارکوزی سے پوچھ گچھ


نکولس سارکوزی (فائل فوٹو)
نکولس سارکوزی (فائل فوٹو)

مقامی میڈیا کے مطابق فرانس کی جدید تاریخ میں پہلی بار کسی سابق فرانسیسی صدر کو تفتیش کے لیے روکا گیا ہے۔

فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی سے سیاسی اثر و رسوخ کے مبینہ غلط استعمال کے بارے میں منگل کو تفتیش کی گئی۔

سارکوزی پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے پاس کچھ مخبر تھے جو ان کو 2007ء میں ان کی انتخابی مہم کے دوران مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں تفتیش سے آگاہ رکھتے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فرانس کی جدید تاریخ میں پہلی بار کسی سابق فرانسیسی صدر کو تفتیش کے لیے روکا گیا ہے۔

سابق صدر کسی بھی طرح کی بے قاعدگی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائیڑز' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سارکوزی سے منگل کو تفتیش کاروں نے پیرس کے مغرب میں واقع نانترے میں اپنے دفتر میں تفتیش کی۔ اس سے پہلے پیر کو تفتیش کاروں نے سارکوزی کے وکلاء کو بھی تفتیش کے لیے روکے رکھا تھا۔

فرانسیسی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لی فال سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سارکوزی بھی،" اسی طرح انصاف کے تابع ہیں جس طرح ہر کوئی ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ " محکمہ انصاف کے حکام تفتیش کر رہے ہیں اور اسے مکمل کیا جائے گا۔"

XS
SM
MD
LG