رسائی کے لنکس

فرانس: یہودی اسکول پر فائرنگ سے چار ہلاک


فرانس کے جنوب مغربی شہر تلوز میں یہودیوں کے ایک نجی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیر کی صبح بچے جماعتوں میں جانے کے لیے اسکول کے باہر جمع تھے جب یہ واقعہ پیش آیا اور اس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس واقعے سے تین روز قبل اسی علاقے میں فائرنگ سے تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے اور وہ حملہ آور بھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں حملوں میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا ہے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حملے کا پیر کو ہونے والی کارروائی سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG