رسائی کے لنکس

پینشن اصلاحات : احتجاج سے فرانس کو کروڑوں ڈالر کا نقصان


پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرےمیں شریک خواتین
پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرےمیں شریک خواتین

فرانس کا کہنا ہے کہ پینشن اصلاحات کے خلاف جاری ہڑتالوں کے باعث ملک کو روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ Christine Lagarde نے پیر کے روز کہا ہے کہ حکومتی تخمینوں کے مطابق فرانس کی معیشت کوپہنچنے والا یہ نقصان 55 کروڑ ڈالر یومیہ سے زائد ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہڑتالوں اور مظاہروں کی خبروں سے بیرون ملک فرانس کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

مظاہروں کے نتیجے میں ملک کے ایک تہائی پمپ پٹرول کی قلت کے باعث بند ہیں ۔

صدر نکولاسارکوزی کا اصرار ہے کہ نظام کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے پینشن اصلاحات ضروری ہیں۔ انھوں نے اپنے سیاسی مستقبل کو پینشن اصلاحات کے آئینی مسودے سے منسلک کر دیا ہے جس کی منظوری فرانس کی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز دی تھی۔

XS
SM
MD
LG