رسائی کے لنکس

فرینک اسلام۔۔ ایک کامیاب کاروباری شخص


فرینک اسلام متمول کاروباری اور معروف امریکی مسلمان
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:12 0:00

سال 2007ء میں فرینک اسلام نے اپنی آئی ٹی فرم کو 300 ملین ڈالر میں بیچا اور ’فرینک اسلام اینڈ ڈیبی ڈرائسمین فاونڈیشن‘ قائم کی۔ یہ ادارہ تعلیم، فنون اور ثقافت کے شعبہ جات میں اہم کام انجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے

ثاقب الاسلام

امریکہ کو تارکینِ وطن کی سرزمین کہا جاتا ہے اور ’لینڈ آف اَپرچیونٹی‘ بھی۔ یعنی ایک ایسی سرزمین جو آپ کو اپنے ہر خواب کو حقیقت میں بدلنےکا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے۔ فرینک اسلام اِس کی جیتی جاگتی مثال ہیں، جنھوں نے اپنے امریکی خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

فرینک ایک متمول کاروباری شخصیت اور معروف امریکی مسلمان ہیں۔

سال 2007ء میں فرینک اسلام نے اپنی آئی ٹی فرم کو 300 ملین ڈالر میں بیچا اور ’فرینک اسلام اینڈ ڈیبی ڈرائسمین فاونڈیشن‘ قائم کی۔ یہ ادارہ تعلیم، فنون اور ثقافت کے شعبہ جات میں اہم کام انجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔

’فرینک اسلام اینڈ ڈیبی ڈرئسمین فاؤنڈیشن‘ نے حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک ’سکول آف مینیجمنٹ‘ کی تعمیر کے لیے 2 ملین ڈالر کی خطیر رقم کا عطیہ دیا، جبکہ امریکی ادارے ’یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس‘ میں ریسرچ کے لیے ایک ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجئیے۔

XS
SM
MD
LG