رسائی کے لنکس

پیرس اورلیون ایئرپورٹ پرسکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال


چارلس ڈی گال انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کا ٹرمینل
چارلس ڈی گال انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کا ٹرمینل

لیون ہوائی اڈے کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کو جِن 111پروازوں کو اُڑان بھرنی تھی اُن کو منسوخ کردیا گیا

ہفتے کوفرانس کے ہوائی اڈوں پرمامورسکیورٹی کارکنوں کےہڑتال پرچلےجانے کےباعث مسافروں کوتکالیف کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں جب چھٹیوں کےموسم کےسبب لیون اور پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹس پر مسافروں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔

لیون ہوائی اڈے کے عہدےداروں نے بتایا ہے کہ ہفتےکو جِن 111پروازوں کو اُڑان بھرنی تھی اُن کو منسوخ کیا گیا۔

عہدے داروں کا خیال ہے کہ ہڑتال اتوار تک جاری رہ سکتی ہے۔

پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ کی سکیورٹی چیک پوسٹوں پرمسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

فرانسسی خبررساں ادارے نےاطلاع دی ہےکہ ملازمین کی یونین نےحالات کار اور تنخواہوں پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG