رسائی کے لنکس

بحیرہ روم میں بلندلہرنے ایک بحری جہاز کےدو مسافروں کی جان لےلی


Ravi Shankar menyapa penonton konsernya di Opera House di Wina, Austria, pada 2 Juli 2005.
Ravi Shankar menyapa penonton konsernya di Opera House di Wina, Austria, pada 2 Juli 2005.

بدھ کے روز جنوبی فرانس کے ساحل سے پرے سُونامی جیسی ایک بہت بلند لہر نے ایک مسافر بردار جہاز پر دو مسافروں کی جان لے لی جبکہ چھ اور افراد زخمی ہوگئے

یونان کے کوسٹ گارڈ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی فرانس کے ساحل سے پرے سُونامی جیسی ایک بہت بلند لہر نے ایک مسافر بردار جہاز پر دو مسافروں کی جان لے لی جبکہ چھ اور افراد زخمی ہوگئے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ المیہ بحرہ روم میں فرانس کی بندرگاہ مارسے کے قریب قبرص کی ملکیت لُوئیس میجسٹی نامی جہاز پر پیش آیا۔انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا ہے کہ اُن میں ایک جرمن ہے اور دوسرا اطالوی۔

لُوئیس میجسٹی تقریباً دو ہزار لوگوں کو لے کر سپین کے شہر بارسلونا سے اٹلی کے شہر جنوا جارہا تھا۔ جب معمول سے زیادہ بلند لہر اُس سےٹکرائى تو جہاز کے اگلے حصّے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

جہاز مرمّت کے لیے واپس بار سلونا چلا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG