رسائی کے لنکس

شام کا مسئلہ بشار الاسد ہیں، فرانسیسی صدر


فرانس کا موقف رہا ہے شام کے بحران کے حل کے لیے ہونے والے کسی بھی سطح کے مذاکرات میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی کوئی نمائندگی نہیں ہونی چاہیے۔

فرانس کے صدر فرانسس اولاں نے کہا ہے کہ شام کا اصل مسئلہ صدر بشار الاسد ہیں اور انہیں مسئلے کا حل قرار دینا درست نہیں۔

جمعے کو یونان کے ادارالحکومت ایتھنز کے دورے کے دوران وزیرِاعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے صدر اولاں کا کہنا تھا کہ دنیا کو شام کی خانہ جنگی کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا لیکن ایسے کسی بھی حل میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے شام میں روس کی فوجی مداخلت کی تو کھل کر مذمت کی ہے لیکن وہ شام کے بحران کے حل میں صدر بشار الاسد کو کوئی کردار دینے یا نہ دینے کے بارے میں تاحال کوئی متفقہ موقف نہیں اپنا سکے ہیں۔

تاہم فرانس کا موقف رہا ہے شام کے بحران کے حل کے لیے ہونے والے کسی بھی سطح کے مذاکرات میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی کوئی نمائندگی نہیں ہونی چاہیے۔

شامی حزبِ اختلاف کی جماعتیں بھی خانہ جنگی کے اختتام پر تشکیل دیے جانے والے کسی بھی سیاسی انتظام میں بشار الاسد کے کردار کی مخالف رہی ہیں اور اسد حکومت کی اقتدار سے بے دخلی کو خانہ جنگی کےخاتمے کے لیے ضروری قرار دیتی آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG