رسائی کے لنکس

فرانسیسی صدر کا خاتون اول سے علیحدگی کا اعلان


صدر اولاں اور ان کی ساتھی ویلیری (فائل فوٹو)
صدر اولاں اور ان کی ساتھی ویلیری (فائل فوٹو)

59 سالہ فرانسیسی صدر نے ایک نامور صحافی 48 سالہ ٹرائرویلر سے شادی نہیں کی تھی لیکن یہ دونوں 2006ء سے ایک ساتھ تھے اور 2012ء میں اولاں کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے ٹرائرویلر کو خاتون اول کا درجہ حاصل تھا۔

فرانس کے صدر فرانسس اولاں نے کہا ہے کہ انھوں نے سات سے اپنی ساتھی ویلیری ٹرائرویلر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

انھوں نے اس علیحدگی کا اعلان ہفتہ کو فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے گفتگو میں کیا۔

یہ اعلان ان خبروں کے دو ہفتوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں صدر اولاں کا ایک اداکارہ ژولی گائیے سے مبینہ معاشقے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

59 سالہ فرانسیسی صدر نے ایک نامور صحافی 48 سالہ ٹرائرویلر سے شادی نہیں کی تھی لیکن یہ دونوں 2006ء سے ایک ساتھ تھے اور 2012ء میں اولاں کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے ٹرائرویلر کو خاتون اول کا درجہ حاصل تھا۔

فرانسیسی صدر اس سے قبل اپنی جماعت سوشلسٹ پارٹی کی سینیئر رکن اور 2007ء کی صدارتی امیدوار سگولین رویال سے ایک تعلق میں تھا۔ ان دونوں کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے۔ لیکن صدارتی انتخاب میں نکولاسارکوزی سے رویال کے شکست کے بعد اولاں اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

فرانسیسی صدر اداکارہ ژولی سے مبینہ معاشقے کی خبروں کو رد کر چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG