رسائی کے لنکس

گیارہ ستمبر: امریکہ پر دہشت گرد حملے کو 14 برس بیت گئے


چودہ برس قبل 11 ستمبر کو ہونے والے مہلک حملوں کی یاد میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر ایک میوزیم تعمیر گیا ہے جس میں اس حملے سے متعلق اشیا اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔

گیارہ ستمبر جمعہ کے روز امریکہ پر دہشت گرد حملے کو 14 برس مکمل ہو رہے ہیں اور پورے امریکہ میں اس دن کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

11 ستمبر 2001ء کو چار ہوائی جہازوں کے ذریعے امریکہ پر خود کش حملے کیے گئے۔ ان میں سے دو ہوائی جہاز نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دو ٹاوروں سے ٹکرائے جبکہ ایک پینٹاگان سے ٹکرایا۔ چوتھا طیارہ پینسلوینیا میں ایک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس کا ممکنہ ہدف واشنگٹن تھا۔

صدر براک اوباما اپنی اہلیہ کے ہمراہ جمعے کی صبح وائٹ ہاؤس کے لان میں اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔ دوپہر کو صدر اوباما واشنگٹن سے کچھ فاصلے پر فورٹ میڈ کے ٹاؤن ہال میں فوجیوں سے خطاب کریں گے جو امریکی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چودہ برس قبل 11 ستمبر کو ہونے والے مہلک حملوں کی یاد میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر ایک میوزیم تعمیر گیا ہے جس میں اس حملے سے متعلق اشیا اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔

گیارہ سمتبر کو پینٹاگان میں ہلاک ہونے والے 184 افراد کے لیے ایک یادگار تعمیر کی گئی ہے جس میں 184 افراد کے ناموں کے ساتھ بینچ بنائے کیے گئے ہیں۔ ہر بینچ کے نیچے پانی کا ایک چھوٹا حوض ہے۔

پینسلوینیا میں گرنے والے جہاز میں سوار مسافروں اور عملے کی یاد میں فلائٹ 93 نیشنل میموریل تعمیر کیا گیا ہے۔

2001 کے دہشت گرد حملے میں نیویارک، واشنگٹن اور شینک ول میں 3,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG