رسائی کے لنکس

مشیل اوباما کا جنوبی افریقہ کے تفریحی پارک کا دورہ


مشیل اوباما کا جنوبی افریقہ کے تفریحی پارک کا دورہ

مشیل اوباما کا جنوبی افریقہ کے تفریحی پارک کا دورہ

امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما نے دوافریقی ممالک کے کے دورے کے آخری مرحلے میں ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کے ایک تفریحی پارک میں گئیں۔

خاتون اول نے ، جن کے ساتھ ان کی بیٹیاں اور چند رشتے دار خواتین بھی تھیں، مڈیکوے پارک میں داخل ہوتے وقت سب سے پہلے ہاتھی دیکھے۔

امریکی مہمانوں نے شیر، زرافے اور دوسرے جنگلی جانور دیکھنے کے لیے ایک کھلی گاڑی میں پارک کا سفر کیا۔

اس سے قبل ہفتے کی صبح امریکی خاتون اول نے بوٹسوانا کے صدر مقام گابورون کے مضافات میں ایک مقامی ریستوان کا دورہ کیا۔

خاتون اول نے یہ پورا ہفتہ افریقہ میں گذارا جس میں وہ خواتین میں قائدانہ صلاحیتیں ابھارنے، انہیں بااختیار بنانے اور صحت مند زندگی گذارنے کی جانب مائل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا کے دو ملکی دورے کے دوان امریکی خاتون اول نے دونوں ممالک کے صدور ، جنوبی افریقہ کے جیکب زوما اور بوٹسوانا کے آئن خاما اور نوبیل انعام یافتہ شخصیات نیلسن منڈیلا اور ڈسمنڈ ٹوٹو کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

مشیل اوباما پیر کو واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG