رسائی کے لنکس

بلاول ہی پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے: لطیف کھوسہ


اُن کے بقول، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول پارٹی کے طور پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ اور اُنھوں نے اِس توقع کا اظہار کیا کہ پارٹی ملک بھر میں واضح اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب، لطیف کھوسہ نے اِس تاثر کو غلط قرار دیا ہےکہ پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اختلافات کے باعث ملک چھوڑ کربیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اُن کے بقول، ’یہ افواہیں غلط ہیں۔ دراصل، وہی ہماری انتخابی مہم چلائیں گے۔‘

’وائس آف امریکہ‘ کے سیگمنٹ ’فرام دی پارٹی کیمپ‘ سے گفتگو میں، اُنھوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ جلسوں سے خطاب کے معاملے میں محتاط طریقہ اپنایا جائے۔ اُن کے بقول، ہم وڈیو کانفرنسوں، رکارڈیڈ مسیجز یا شیلڈ کے ذریعے مہم چلاسکتے ہیں۔

اُن کے الفاظ میں، ناراضگی کا معاملہ درست نہیں، اور ہمیشہ ایسی افواہیں پیپلز پارٹی کے مخالف پھیلاتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول پارٹی کے طور پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پارٹی ملک بھر میں واضح اکثریت سے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔

اُنھوں نے کہا کہ انتخابی حکمت عملی کے طور پر پچھلے قومی انتخابات کی طرح پارٹی ’پارلمینٹرینز‘ کے نام ہی سے اور تیر کے نشان کے تحت موجودہ الیکشن لڑے گی، جب کہ آئندہ کے لیے، الیکشن کمیشن سے پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل نام دوبارہ درج کرایا گیا ہے۔

تفصیلی انٹرویو کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:


please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG