رسائی کے لنکس

فورٹ ہُڈ: ہلاک ہونے والے تین فوجیوں کے نام جاری


سارجنٹ فرسٹ کلاس ڈینیل مائیکل فرگوسن کا تعلق فلوریڈا کے ملبری علاقے سے تھا۔ اُنھوں نے جولائی 1993ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی؛ اور کویت، عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دی تھیں

فورٹ ہُڈ کے حکام نے اُن تین فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو دو اپریل کے شوٹنگ کے واقع میں ہلاک ہوئے۔

انتالیس سالہ، سارجنٹ فرسٹ کلاس ڈینیل مائیکل فرگوسن کا تعلق فلوریڈا کے ملبری علاقے سے تھا۔ اُنھوں نے جولائی 1993ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ٹرانسپورٹیشن کے انتظام میں رابطہ اہل کار کےعہدے پرفائز رہے۔

فرگوسن نے کویت، عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دیں۔

اڑتیس سالہ اسٹاف سارجنٹ، کارلوس لزانے راڈرگز کا تعلق پورٹو ریکو کے شہر اگئادیلا سے تھا۔ وہ 1995ء میں فوج میں یونٹ سپلائی اسپشلسٹ کے طور پر شامل ہوئے۔

اُنھوں نے 1998 سے 1999ء تک کویت میں فرائض انجام دیے۔ وہ 2007ء سے 2010ء تک عراق میں خدمات دیتے رہے۔

سارجنٹ ٹموتھی وائین اوونز کی عمر 37 برس تھی۔ اُنھوں نے 2004 ء میں ایکٹو سروس میں شمولیت اختیار کی۔

اُنھوں نے ’آپریشن عراقی فریڈم‘ میں جنوری 2005ء سے دسمبر 2005ء تک خدمات انجام دیں؛ جب کہ جنوری 2010ء سے دسمبر 2010ء تک فرائض انجام دیے۔
XS
SM
MD
LG