رسائی کے لنکس

ہماری امید 90 فیصد نوجوان ووٹرز ہیں: عمران اسماعیل


مخلوط حکومت چلانے کے بجائے مضبوط اپوزیشن کے کردار کو ترجیح دیں گے، نوجوان پولنگ سٹیشن پر آ گئے تو وفاق اور خیبرپختونخوا میں بلاشرکت غیر حکومت بنائیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی وائس آف امریکہ سے گفتگو

تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی انتخابی مہم تیزی سے بھرپور انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے، جو ہفتے کو جاری کر دی جائے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ 35 فیصد نوجوانوں کو اسمبلی میں لانے کے لیے انہیں ٹکٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

وہ ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’اِن دا نیوز سپیشل‘ کے سیگمنٹ ’فرام دا پارٹی کیمپ‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ان انتخابات میں رجسٹر ہونے والے چار کروڑ نوجوان ووٹرز میں سے 90 فیصد کی حمایت تحریک انصاف کو حاصل ہے۔ اُن کے بقول، اور یہی ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

انٹرویو کی مزید تفصیلات اس آڈیو لنک میں:


XS
SM
MD
LG