رسائی کے لنکس

قیادت پر الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: پرویز رشید


چوہدری شجاعت بھی ایک ڈکٹیٹر کی حمایت پر کھلے بندوں غلطی کا اعتراف کریں تو ان کے لیے پارٹی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ مہم میں مخالفین نہیں انتخابی ماحول ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے راہنما کی ’فرام دا پارٹی کیمپ‘ میں گفتگو

مسلم لیگ نواز کے راہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر ’ڈیفالٹر‘ ہونے یا بنکوں سے ’قرضے معاف کرانے‘ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’اِن دا نیوز الیکشن سپیشل‘ کے سیگمنٹ ’فرام دا پارٹی کیمپ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جماعت امیدواروں کو اُن کی نواز لیگ کے ساتھ وابستگی، حلقے میں ان کی شہرت اور جمہوریت کے ساتھ ان کی ’کمٹمنٹ‘ کی بنیاد پر ٹکٹ دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت بھی نواز لیگ کو نقصان پہنچانے اور ایک آمر کی حمایت پر عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کریں تو اُن کے لیے بھی پارٹی کے دورازے کھولنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

اِس سوال پر کہ لچک دار بیان اس وجہ سے تو نہیں کہ نواز لیگ واضح منینڈیٹ نہ ملنے کے امکان پر ق لیگ کے ساتھ انتخابات کے بعد اتحاد کے لیے میدان تیار کر رہی ہے، سینیٹر پرویز رشید کے بقول، ’ایسی کوئی بات زیر غور نہیں۔ البتہ وہ ایک اصولی بات کر رہے ہیں‘۔


سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ان کی مخالف جماعت تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کی پہلے کوئی تاریخ نہیں ہے اور اس دفعہ بھی ان کو تمام حلقوں میں نمائندگی کے لیے امیدوار نہیں مل رہے۔

انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کے بارے میں کہا کہ جلسے اور عوام سے گھر گھر رابطے کے ذریعے اپنا پیغام پہنچانا ان کی ترجیح ہے۔ اِس کے علاوہ، الیکٹرانک میڈیا پر بھی وہ اپنی مہم چلائیں گے۔

لیگی راہنما نے کہا کہ اُن کے سیاسی حریف نہیں بلکہ انتخابی ماحول بذات خود ایک چیلنج ہے۔


انٹرویو سننے کے لیے نیچے دیے گئے آڈیو لنک پر کلک کریں:


please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG