رسائی کے لنکس

امراض کےکنٹرول اور بچاؤ سے متعلق امریکی مراکز کی طرف سے ہفتے کو شائع کیے گئے نئے اعداد و شمار کے مطابق، یہ مرض نو ریاستوں کے 60 افراد کو لاحق ہے، جِن کو جولائی سے اب تک پیٹھ کے درد کے اسٹیرائڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

صحت سےمتعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سےزائد ریاستوں میں پھیلنے والےگردن توڑ بخار کےباعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات تک پہنچ چکی ہے۔

امراض کے کنٹرول اور بچاؤ سے متعلق امریکی مراکز کی طرف سے ہفتے کو شائع کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یہ مرض نو ریاستوں کے 60افراد کو لاحق ہے، جِن کو جولائی سے اب تک پیٹھ کے درد کے اسٹیرائڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ Meningitis کی یہ ایک غیر معمولی قسم ہے، جو اب تک متعدد مریضوں میں پائی گئی ہے، لیکن یہ متعدی بیماری نہیں ہے۔

طبی ماہرین نے مرض پھیلانے والے عوامل کی تلاش کے کام کو سمیٹ کر میساچیوسٹس کی ریاست میں واقع ایک مخصوص فارمیسی تک محدود کر دیا ہے۔ اِس ہفتے اِس کمپنی کی دواسازی کی ایک تنصیب پر اسٹیرائڈ سولوشن کی کم از کم ایک سکہ بند شیشے میں Fungus کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔

فوری طور پر دوائی کی ایسی 17000شیشیاں واپس بلائی گئی ہیں، جب کہ چھان بین کرنے والے اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں جوڑوں کے درد کے ایسےمریضوں کو اطلاع دینے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔

منی سوٹا اور اوہائیو وہ نئی ریاستیں ہیں جہاں سےمشتبہ اسٹیرائڈ کےبارے میں شواہد کی تصدیق ہوگئی ہے۔
XS
SM
MD
LG