رسائی کے لنکس

کرنسیوں کی قدر محدود نہیں رکھی جائے گی:جی 20


کرنسیوں کی قدر محدود نہیں رکھی جائے گی:جی 20
کرنسیوں کی قدر محدود نہیں رکھی جائے گی:جی 20

دنیا کی بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں اپنی کرنسیوں کی قدر محدود رکھنے سے باز رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

جمعہ کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیہ میں اِن رہنماؤں نے مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کی بنیاد پر کرنسی کی شرح تبادلہ متعین کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

جی 20 کے رہنماؤں نے اپنے وزراء خزانہ کو اُن اشاروں کی فہرست تیار کرنے کو کہا ہے جن سے عدم توازن کی ایسی صورتوں کی بروقت نشان دہی ہو سکے جن کے لیے روک تھام اور درستگی سے متعلق اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

یہ وزراء عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مل کر رہنما اصول وضع کریں گے اور اس سلسلے میں کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ آئندہ سال کے پہلے چھ مہینوں میں لیا جائے گا۔

جی 20 کے اجلاس میں شریک حکام نے بتایا ہے کہ گفت و شنید میں شامل عہدیداروں نے کافی تگ و دو کے بعد اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے اعلامیہ کو حتمی شکل دی۔

XS
SM
MD
LG