رسائی کے لنکس

G8اورG20 کانفرنسیں: ہُو جِن تاؤ اورمن موہن سنگھ کینیڈا کا سرکاری دورہ کریں گے


G8اورG20کانفرنسوں کےانتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے
G8اورG20کانفرنسوں کےانتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے

تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ کینیڈا، بھارت اور چین سے اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے

دارالحکومت اٹووا میں سرکاری طور پراعلان کیا گیا ہےکہ وزیرِاعظم اسٹیون ہارپرکی دعوت پرچین کےصدر ہُو جِن تاؤ اور بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ G8اورG20کے ممالک کی سربراہی کانفرنسوں کے موقع پر کینیڈا کا دورہ کریں گے۔

یہ دونوں کانفرنسیں کینیڈا میں منعقد کی جارہی ہیں۔ G8 کانفرنس 25جون سےمسکوکا میں شروع ہو رہی ہےجب کہ G20سربراہ کانفرنس 26جون کو ٹورنٹو میں شروع ہوگی۔

کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر اپنا دو روزہ سرکاری دورہ 23جون کو شروع کریں گے، جب کہ بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ G20کی کانفرنس کے فوراً بعد 27جون سے کینیڈا کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔

یہ دونوں رہنما کینیڈا کے وزیرِ اعظم اسٹیون ہارپر سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی امور پر تبادلہٴ خیال کریں گے۔

یہاں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کینیڈا، بھارت اور چین سے اپنے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

تقریباً 14سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کینیڈا کے سرکاری دورے پر آرہے ہیں۔ من موہن سنگھ سے قبل جِس بھارتی وزیرِ اعظم نے کینیڈا کا سرکاری دورہ کیا تھا وہ اِندر کمار گُجُرال تھے۔

XS
SM
MD
LG